بلگاوی5مئی(ایس او نیوز؍یواین آئی) بی جے پی وزیراعلیٰ کے امیدوار بی ایس یڈ یورپا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کرناٹک میں برسراقتدار آنے کے بعد سورنا سودھا کا موثر استعمال کرے گی۔ انہوں نے اس عمارت کے مناسب استعمال نہ کرنے کا کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے جہاں ہر سال ایک مرتبہ ریاستی مقننہ کا ایک سیشن ہوتا ہے ، ایک جلسئہ عام میں کہا کہ پانچ تا آٹھ اہم دفاتر کو سورناسودھا منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کسانوں کے قرض کی ایک لاکھ روپئے تک معافی،بھاگیہ لکشمی اسکیم کی رقم کو دو لاکھ روپئے تک کرنے ،کالج کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کی فراہمی جیسے انتخابی وعدوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت کی جانب سے شروع کی کئی ترقی کی اسکیمات کو وزیراعلیٰ نے روک دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے بلگاوی شہر اور ضلع کو مکمل طورپر نظر انداز کردیا ۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پارٹی کے منشور پر صد فیصد عمل کیاجائے گا۔